سورة الفجر - آیت 21
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یقیناً جب زمین کوٹ کوٹ کر برابر کردی جائے گی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٤] یعنی ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ تمہاری ایسی کرتوتوں کی تم سے باز پرس نہ کی جائے اور ایسا وقت یقیناً آنے والا ہے۔ [١٥] یعنی زمین پر متواتر زلزلوں اور ضربوں سے اس کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اور سب نشیب و فراز برابر کردیے جائیں گے اور زمین ایک چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔