سورة الغاشية - آیت 9
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اپنی کوشش پر خوش ہونگے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦] اب دوسرے گروہ کا حال سنیے۔ ان لوگوں نے دنیا میں اسلام کی خاطر جو سختیاں برداشت کی تھیں آج وہ اپنے زندگی کے کارناموں پر بہت خوش ہوں گے۔ اس لیے کہ انہیں ان کا بہترین بدلہ ملنے کی توقع ہوگی۔ اسی لیے ان کے چہرے پررونق، امید افزا اور ہشاش بشاش ہوں گے۔