سورة الأعلى - آیت 18
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] یعنی جو صحائف سیدنا ابراہیم کو عطا ہوئے اور سیدنا موسی علیہ السلام کو تورات سے پہلے عطا ہوئے (جو کہ بعض اقوال کے مطابق دس دس تھے) ان میں یہ مضمون قد افلح سے خیر وابقی تک مذکور تھا۔ یہ مضمون نہ کبھی منسوخ ہوا اور نہ بدلا گیا۔