سورة الأعلى - آیت 13

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جہاں پھر نہ مرے گا نہ جئے گا (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا۔ (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٩] یعنی اخروی زندگی میں مر تو سکے گا نہیں اور جو زندگی ہوگی وہ عذاب کی وجہ سے موت سے بدتر ہوگی۔ ایسی زندگی پر وہ خود بھی موت کو ترجیح دینگے مگر موت نام کی وہاں کوئی چیز نہ ہوگی۔