سورة الأعلى - آیت 5
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاہ کوڑا کردیا۔ (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] مَرعٰی کا لغوی معنی چارہ ہے۔ یعنی جانوروں کی خوراک جو تازہ ہو یعنی گھاس وغیرہ تاہم اس کے وسیع معنوں میں تمام نباتات بھی شامل ہے۔ یعنی اللہ ہی ہے جو زمین پر بہار اور موسم بہار لاتا ہے۔ پھر موسم خزاں بھی لاتا ہے۔ اور اس تازہ نباتات کے فالتو اجزا خس و خاشاک بن کر پاؤں کے نیچے مسلے جاتے ہیں۔ لہٰذا تم لوگوں کو اس دنیا کی بہار پر ہی فریفتہ نہ ہوجانا چاہئے اس پر خزاں بھی آسکتی ہے۔