سورة الطارق - آیت 10

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار۔ (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] یعنی اس دن کسی انسان کو بھی اتنی قوت حاصل نہ ہوگی کہ وہ اس دن پیش آنے والے مصائب کی مدافعت کرسکے۔ نہ ہی کوئی اس کی مدد کرنے کو وہاں موجود ہوگا۔