سورة الانشقاق - آیت 9

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور وہ اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا (١

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦] اہل سے مراد وہ لوگ ہیں جن کا اس سے پہلے اسی طرح کا آسان سا حساب لیا جاچکا ہوگا اور انہیں جنت کا پروانہ مل چکا ہوگا اور اگر اس کے اپنے اہل و عیال فی الواقع ایسے ہی لوگوں میں سے ہوں گے تو یہ اس کے لیے اور زیادہ خوشی کی بات ہوگی۔