سورة التكوير - آیت 17

وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور رات کی جب جانے لگے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٥] عَسْعَسَ بمعنی دھندلکا، خواہ یہ شام کا دھندلکا ہو جیسے سورج غروب ہونے کے بعد رات کا اندھیرا چھانے لگتا ہے اور خواہ یہ صبح کا دھندلکا ہو۔ یعنی رات کی تاریکی غائب اور صبح کی روشنی اس پر غالب ہونے لگے۔ اس لحاظ سے اس آیت کا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے۔ ’’اور رات کی جب جانے لگے‘‘