سورة التكوير - آیت 10

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] نُشِرَتْ: نَشَرَ کے معنی کسی چیز کو کھولنا، کھول کر پھیلا دینا اور کوئی خبر مشہور کرنا ہے۔ اور اس کی ضد طوٰی بمعنی لپیٹنا ہے۔ کہتے ہیں نَشَرْتُ الْکِتَابَ ثُمَّ طَوَیْتُہ، یعنی میں نے کتاب کھولی پھر بند کردی۔ یعنی اس دن لوگوں کے اعمال نامے کھول کر ان کے ہاتھوں میں تھما دیئے جائیں گے۔