سورة عبس - آیت 33

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس جب کان بہرے کردینے والی (قیامت) آ جائے گی (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٩] الصَّاخَّۃُ، صخّ ایسی آواز کو کہتے ہیں جو کانوں کو بہرہ کردے۔ ایسی سخت اور کرخت آواز جس سے کانوں کے پردے پھٹ جائیں اور الصاخہ سے مراد قیامت ہے اور یہ کیفیت پہلے نفخہ صور کے وقت ہوگی۔