سورة النازعات - آیت 7
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] آیت نمبر ٦ اور نمبر ٧ کے دو مطلب بیان کیے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ نفخہ صور اول کے وقت زمین کانپنے لگے گی۔ پھر اسے لگاتار زلزلہ کے مزید جھٹکے پڑنے لگیں گے۔ دوسرا یہ کہ رادفہ سے زلزلہ کے بجائے نفخہ صور مراد لیا جائے۔ یعنی پہلے نفخہ صور کے نتیجہ میں زمین کانپنے لگے گی پھر اس کے بعد جب دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو تمام مرے ہوئے لوگ زندہ ہو کر قبروں سے باہر نکل آئیں گے۔