سورة النازعات - آیت 3

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣] سَبَحَ بمعنی کسی چیز کا پانی یا ہوا میں تیرنا اور تیز رفتاری سے گزر جانا۔ اور سباّح بمعنی ماہر تیراک۔ یعنی وہ فرشتہ جو روح کو نکال کر زمین سے آسمان کی طرف اس قدر سرعت و سہولت سے چلتے ہیں گویا بے روک ٹوک ہوا میں تیرتے جارہے ہیں۔