سورة النبأ - آیت 19

وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور آسمان کھول دیا جائے گا پھر اس میں دروازے دروازے ہوجائیں گے (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٤] آج ہمیں آسمان ایک نیلگوں اور صحیح و سالم چھت نظر آتی ہے جس میں کہیں کوئی رخنہ، دراڑ یا شگاف نظر نہیں آتا۔ لیکن جب قیامت کا پہلا صور پھونکا جائے گا تو اس آسمان میں اتنی دراڑیں یا شگاف پڑجائیں گے کہ یوں معلوم ہوگا کہ سارا آسمان بس دروازے ہی دروازے بن گیا ہے۔ اس وقت یہ ایک محفوظ چھت نہیں رہے گا بے شمار ستارے آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر پڑیں گے۔ کئی ٹوٹنے والے ستارے اور دوسری بلائیں بھی زمین کا رخ کرلیں گی۔