سورة المرسلات - آیت 34
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] یہ ہولناک منظر دیکھ کر جھٹلانے والوں کو پوری طرح یقین ہوجائے گا کہ ہم ہی اس دوزخ کا ایندھن بننے والے ہیں۔ اور انہوں نے قیامت کے دن کا انکار کرکے جو حماقت کی تھی اس کا نتیجہ ہماری تباہی ہی تباہی ہے۔