سورة القيامة - آیت 7
فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس جس وقت کہ نگاہ پتھرا جائے گی (١)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦] یعنی جب نظام کائنات درہم برہم ہوگا تو کئی طرح کے دھماکے ہوں گے، گرج بھی پیدا ہوگی اور بجلی بھی جس سے انسان کی آنکھیں خیرہ ہوجائیں گی۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان دہشت انگیز نظاروں کو دیکھ کر انسان کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔