سورة المدثر - آیت 10
عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو کافروں پر آسان نہ ہوگا۔ (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] عقیدہ قیامت اور اس کا تصور :۔ اس آیت میں وضاحت یہ ہے کہ جس دن صور پھونکا جائے گا یعنی قیامت آجائے گی تو یہ دن کافروں کے لئے بڑا سخت ہوگا۔ جس کا واضح نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دن مومنوں کے لیے سخت نہیں ہوگا اور مومنوں کا غالباً یہاں اس لیے ذکر نہیں کیا گیا کہ اس دن کے آنے سے پہلے ہی مومنوں کو دنیا سے اٹھا لیا جائے گا۔ جیسا کہ حدیث میں اس بات کی صراحت ہے کہ ''لا تقوم الساعۃ الاعلیٰ شرار الخلق ''یعنی قیامت صرف بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ (مسلم۔ کتاب الامارۃ۔ باب لاتزال طائفۃ من امتی)