سورة المزمل - آیت 12
إِنَّ لَدَيْنَا أَنكَالًا وَجَحِيمًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] یہ آسودہ حال لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عداوت اور مخالفت میں پیش پیش ہیں۔ انہیں سزا دینے کے لئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے۔ وزنی بیڑیاں بھی جن کے بوجھ کی وجہ سے ہل تک نہ سکیں گے۔ انہیں بھڑکتی ہوئی آگ میں پھینکا جائے گا کھانے کو تھوہر کا درخت ہوگا جو بھوک کی مجبوری کی وجہ سے کھانے کی کوشش کریں گے مگر اس سے گلے میں پھندا لگ جائے گا اور بڑی مشکل سے نیچے اترے گا۔ اس کے علاوہ دردناک سزا بھی ملے گی۔