سورة المزمل - آیت 1

يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے کپڑے میں لپٹنے والے (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢] انداز خطاب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیات اس وقت نازل ہوئی تھیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو سونے کے لیے بستر پر چادر اوڑھ کر لیٹ چکے تھے۔ اور اس لطیف انداز خطاب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ اب پاؤں پھیلا کر اور بے فکر ہو کر سونے کے دن بیت چکے، اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داریاں کچھ اور قسم کی ہیں۔