سورة القلم - آیت 14
أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کی سرکشی صرف اس لئے ہے کہ وہ مال والا اور بیٹوں والا ہے (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] یعنی ان تمام تر قباحتوں کے باوجود کیا صرف اس لئے اس کی بات مان لی جائے کہ وہ خاصا مال دار اور صاحب اولاد ہے۔ صاحب مال اور اولاد ہونا کوئی ایسی صفات نہیں کہ ایسے شخص کی اطاعت کی جائے۔