سورة القلم - آیت 13

عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] زنیم کا معنی ایسا شخص ہے جس کا نسب مشکوک ہو وہ خود کو کسی دوسرے قبیلے سے ملا رہا ہو، اسی لحاظ سے اس لفظ کا معنی بدذات بھی کیا جاتا ہے۔ بدنام بھی اور ولدالزنا بھی۔ عام مفسرین کا خیال ہے کہ یہ شخص ولید بن مغیرہ تھا۔ جو ابو جہل سے پہلے قریش مکہ کا رئیس تھا اور اس کے نسب کا اٹھارہ سال بعد پتہ چلا تھا۔ واللہ اعلم بالصواب