سورة القلم - آیت 12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بھلائی سے روکنے والا حد سے بڑھ جانے والا گنہگار۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] خیر کے معنی مال و دولت بھی ہے اور ہر بھلائی کا کام بھی۔ پہلی صورت میں معنی یہ ہوتا کہ وہ خود بھی کنجوس اور بخیل ہے اور دوسروں کو بھی ایسا ہی سبق دیتا ہے اور دوسرے معنی کے لحاظ سے اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ ہر بھلائی کے کام سے خود بھی رکتا ہے دوسروں کو بھی روکتا رہتا ہے۔