سورة التغابن - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ التغابن۔ سورۃ نمبر ٦٤۔ تعداد آیات ١٨)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] اس بات میں مفسرین میں خاصا اختلاف ہے۔ اکثر اسے مدنی سورت قرار دیتے ہیں۔ اور بعض مکی کہتے ہیں۔ اس سورۃ کے ابتدائی مضامین مکی سورتوں سے پوری مشابہت رکھتے ہیں۔ اس اختلاف میں بہتر صورت یہی معلوم ہوتی ہے کہ آیت نمبر ١٤ سے ١٨ تک کی پانچ آخری آیات تو مدنی ہیں اور ابتدائی ١٣ آیات مکی ہیں۔