سورة الواقعة - آیت 5

وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے (١

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣] یعنی زمین پر زلزلہ کسی مقامی سطح پر نہیں آئے گا۔ بلکہ ساری کی ساری زمین ہی لرزنے کپکپانے اور ہچکولے کھانے لگے گی۔ پہاڑوں کی گرفت زمین پر سے ڈھیلی پڑجائے گی۔ اور ایک پتھر دوسرے پر گر کر ریت کی طرح ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔ پھر تیز ہوا ان پہاڑوں کے ذرات کو پراگندہ کرکے اڑاتی پھرے گی۔ سوچ لو کیا اس وقت تمہارا زمین پر زندہ رہنا ممکن رہ جائے گا ؟