سورة الرحمن - آیت 61

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٨] پہلے احسان سے مراد اہل جنت کے وہ نیک اعمال ہیں جو وہ دنیا میں سرانجام دیتے رہے۔ اور دوسرے احسان سے مراد جنت کی وہ نعمتیں ہیں جن کا ذکر ہو رہا ہے۔ اس آیت کا ترجمہ سوالیہ فقرہ کی شکل میں لکھا گیا ہے۔ اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے۔ نہیں بدلہ احسان کا مگر احسان۔ یعنی احسان کا بدلہ احسان ہی ہوسکتا ہے۔