سورة الطور - آیت 49
وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٣] رات سے مراد مغرب، عشا اور تہجد کی نمازیں بھی ہوسکتی ہیں اور ان کے علاوہ ذکر الٰہی بھی۔ اور ستاروں کے غروب ہونے سے سپیدہ صبح کے ظہور کا وقت ہے۔ جب سب ستاروں کی روشنی ماند پڑنے لگتی ہے پھر غائب ہوجاتے ہیں اور اس سے مراد نماز فجر ہے۔