سورة الطور - آیت 4
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ آباد گھر کی (١)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] بیت المعمور کونسا گھر ہے؟ یعنی ہر وقت آباد رہنے والا گھر۔ اس سے مراد خانہ کعبہ ہے۔ جو ہر وقت حج و عمرہ اور طواف اور عبادت کرنے والوں سے بھرا رہتا ہے اور کبھی خالی نہیں ہوتا۔ نیز اس سے مراد ساتویں آسمان پر فرشتوں کی وہ عبادت گاہ بھی ہے جو خانہ کعبہ کے عین سیدھ میں واقع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج میں جب آسمانوں کی سیر کرائی گئی تو آپ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اسی گھر کی دیوار سے ٹیک لگائے دیکھا تھا۔