سورة الذاريات - آیت 33
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں۔ (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٧] یعنی ایسے نوکیلے اور چبھ جانے والے کنکر جو ابھی پوری طرح پتھر نہ بنے ہوں اور ان کا کچھ حصہ مٹی سے پتھر بن رہا ہو۔