سورة الزخرف - آیت 14
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] یعنی اس دنیا میں ہماری ساری زندگی ہی مسافرانہ ہے اور ہماری منزل آخرت ہے۔ اب سوچئے اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتے وقت یا سواری پر بیٹھ کر سوچ سمجھ کر یہ دعا پڑھے تو کیا وہ کسی گناہ کے کام کے لیے سفر کرسکتا ہے؟