سورة ص - آیت 19
وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٢] سیدنا داؤد کی خوش الحانی :۔ اللہ نے آپ کو ایسی سریلی آواز بخشی تھی کہ اس میں ایسی شرینی اور تاثیر تھی کہ جب آپ ہر روز پہلے پہر اور پچھلے پہر اللہ کی حمد کے ترانے گاتے تو پوری فضا مسحور ہوجاتی تھی۔ پہاڑوں کی وادیوں میں ایسی گونج پیدا ہوجاتی تھی اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ پہاڑ بھی آپ کے ساتھ اللہ کی حمد و ثنا میں شریک ہوگئے ہیں۔ اور پرندوں تک آپ کے گردو پیش میں جمع ہو کر آپ کے نغمات نہایت توجہ سے سنتے اور چہچہا کر آپ کے ہم آہنگ ہوجاتے تھے۔ آپ کی اس خوش الحانی کا ذکر پہلے سورۃ المومنون کی آیت ٧٩ میں بھی گزر چکا ہے۔ اور سورۃ سبا کی آیت نمبر ١٠ میں بھی۔