سورة الصافات - آیت 106
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا (١)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٣] بھلا جس آزمائش کے متعلق اللہ تعالیٰ خود فرمائیں کہ وہ ایک بہت بڑی آزمائش تھی اس کے بڑی آزمائش ہونے میں کیا شک کیا جاسکتا ہے۔ اور اس کا تصور یوں کیا جاسکتا ہے ایک بوڑھا باپ ہو جس کا ایک ہی نوجوان بچہ ہو۔ وہی اس کا سہارا ہو اور اسے بھی اس نے اللہ سے دعائیں کر کر کے لیا ہو۔ پھر اسے اضطراری موت نہ آئے بلکہ اس باپ سے کہا جائے کہ میری راہ میں قربان کردو تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے۔