سورة الصافات - آیت 103
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس کو (بیٹے کو) پیشانی (١) کے بل گرا دیا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٠] قربانی کا منظر :۔ سیدنا ابراہیم نے اپنے بیٹے کو پیشانی کے بل اس لئے لٹایا کہ کہیں پدرانہ شفقت تعمیل حکم الٰہی میں آڑے نہ آجائے۔ اور چھری چلاتے وقت ہاتھ میں لغزش نہ واقع ہو۔ منہ کے بل لٹانے سے نہ بیٹے کا چہرہ نظر آئے گا نہ پدرانہ جذبات برانگیختہ ہوں گے۔ کہتے ہیں کہ سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام نے اسی مصلحت کے پیش نظر خود اپنے والد محترم کو ایسا مشورہ دیا۔