سورة السجدة - آیت 30
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اب آپ ان کا خیال چھوڑ دیں (١) اور منتظر رہیں (٢) یہ بھی منتظر رہیں (٣)۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ٣١] آپ ان سے الجھنا اور بحث کرنا چھوڑ دیجئے۔ انھیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے۔ آپ اس بات کے منتظر رہئے کہ کب اللہ کا وعدہ پورا ہوتا ہے اور وہ ان شاء اللہ ضرور پورا ہوگا اور وہ لوگ اس بات کے انتظار میں ہیں کہ تم اور تمہاری یہ چھوٹی اور کمزور سی جماعت کب گردش ایام کا شکار ہوتی ہے۔