سورة الروم - آیت 12

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گناہگار حیرت زدہ رہ جائیں گے (١)۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] یعنی وہ اپنی نجات سے مایوس ہوجائیں گے اور کسی کی سفارش یا امداد سے بھی۔ اور ان کی حالت ایسی ہوگی۔ جیسے کوئی مجرم رنگے ہاتھوں لوگوں کے سامنے جرم کرتا ہوا پکڑا جائے۔ اور ایسے شخص پر سخت افسردگی اور مایوسی کی حالت طاری ہوجاتی ہے کیونکہ اسے اس جرم کی سزا سے بچنے کی کوئی امکانی صورت نظر نہیں آتی۔