سورة الشعراء - آیت 177

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٥] یہ وہی شعیب علیہ السلام ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سسر تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کے ہاں آٹھ دس سال تربیت حاصل کی تھی۔ پانچویں نسبت پر حضرت یعقوب علیہ السلام سے جا ملتے ہیں۔ شجرہ نسب یہ ہے شعیب بن میکیل بن یثجر بن لاوی بن یعقوب علیہ السلام