سورة الشعراء - آیت 86

وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٢] جب باپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو شرک کے خلاف جہاد کی سزا کے طور پر گھر سے نکلا تھا۔ اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ سے دعائے مغفرت کا وعدہ کیا تھا۔ (١٩: ٤٧ ) اس کے بعد آپ نے دعائے مغفرت بھی فرمائی جیسا کہ یہاں مذکور ہے۔ اور ایک دفعہ اپنے والد اور والدہ دونوں کے حق میں دعائے مغفرت فرمائی تھی۔ (١٤: ٤١) پھر جب آپ پر یہ بات واضح ہوگئی کہ مشرک کی کسی حال میں مغفرت نہیں ہوگی تو آپ نے ایسی دعا کرنا چھوڑ دی تھی۔