سورة الشعراء - آیت 79
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥٥] یعنی اللہ تعالیٰ نے جاندرا مخلوق کو پیدا کرنے سے پیشتر ہی ایسا انتظام فرمایا جس سے ہر جاندار کو روزی اور خوراک میسر آسکے۔ وافر مقدار میں پانی پیدا کردیا۔ زمین میں قوت روئیدگی بخشی۔ ہوائیں چلائیں۔ بارش کا نظام قائم کیا اور ہر جاندار کی تمام ضروریات اسی زمین کے ساتھ وابستہ کردیں۔ اللہ تعالیٰ کا یہ کارنامہ بھی ایسا ہے جس میں دوسری ہستی شریک نہیں ہوسکتی تو پر عبادت میں کیسے شریک ہوسکتی ہے۔