سورة الشعراء - آیت 68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٧] یعنی ایسی واضح نشانیاں دیکھ کر بھی منکرین حق کم ہی ایمان لاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سزا دینے کی اللہ پوری قدرت رکھتا ہے لیکن فوراً سزا اس لئے نہیں دیتا کہ وہ رحیم بھی ہے۔