سورة الشعراء - آیت 30
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
مو سٰی (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟ (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٣] اس کے جواب میں موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : ” اگر میں اللہ کی عطا کردہ نشانیاں تمہیں دکھا کر یہ ثابت کردوں کہ میں فی الواقع اللہ رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں تو کیا پھر بھی تمہارا یہی فیصلہ ہوگا ؟