سورة الحج - آیت 51
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو پست کرنے کے درپے رہتے ہیں (١) وہی دوزخی ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٩] یعنی ہماری آیات کا انکار کرکے اور پھر اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اسی طرح اسلام اور اہل اسلام کو دبا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے البتہ ان کی ان کرتوتوں کے عوض انھیں جہنم کا عذاب ضرور ہوگا۔