سورة طه - آیت 5
الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] استوی علی العرش کا بیان سورۃ اعراف آیت نمبر ٥٤ کے حاشیہ میں گزر چکا ہے۔ عرش الٰہی کے متعلق جو کچھ نصوص سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ اس کے پائے ہیں۔ جنہیں خاص فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں۔ اور بالخصوص قیامت کے دن آٹھ فرشتے اسے اٹھائے ہوئے ہوں گے اور یہ عرش سب آسمانوں کے اوپر ہے اور انھیں قبہ کی طرح گھیرے ہوئے ہے۔