سورة الكهف - آیت 97
فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس تو ان میں اس کے دیوار کے اوپر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ اس میں کوئی سوراخ کرسکتے تھے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٩] بعض روایات کے مطابق یہ دیوار پچاس میل لمبی ٢٩ فٹ اونچی اور ١٠ فٹ چوڑی تھی اور اس دیوار کا فائدہ تو اسی صورت میں ہوسکتا تھا کہ اس کی بلندی بھی کم از کم دونوں اطراف کی بلندی کے برابر تو ہو۔ اتنی بلندی کی وجہ سے اس کے اوپر چڑھا بھی نہیں جاسکتا تھا اور لوہے کی موٹی تعمیر شدہ دیوار ہونے کی وجہ سے اس میں شگاف بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔