سورة الإسراء - آیت 88

قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو وہ (آپس میں) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں (١)۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٨] یہ چیلنج پہلے سورۃ بقرہ کی آیت نمبر ٢٣، ٢٤۔ سورۃ یونس کی آیت نمبر ٣٧، ٣٨، سورۃ ہود کی آیت نمبر ١٣، ١٤، میں بھی مذکور ہے۔