سورة الحجر - آیت 51
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنادو۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٨] سیدنا ابراہیم کے مہمان فرشتے :۔ یہ مہمان فرشتے تھے جو اصل میں تو لوط علیہ السلام کی قوم کی طرف بھیجے جارہے تھے کہ ان کی بستی کو تباہ کر ڈالیں۔ پہلے وہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف آئے اور انھیں مہمان اس لیے کہا گیا کہ وہ اجنبی صورت میں آئے تھے وہ انھیں ایک بیٹے یعنی سیدنا اسحاق علیہ السلام کی بشارت دینے آئے تھے۔ یہ واقعہ پہلے سورۃ ہود کی آیت نمبر ٦٩ تا ٧٤ میں بھی گزر چکا ہے۔