سورة الاعراف - آیت 110

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ ۖ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری سرزمین سے باہر کردے سو تم لوگ کیا مشورہ دیتے ہو۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١٣] اور بعض دوسری آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کو جادوگر قرار دینے کی بات فرعون نے پہلے خود کی تھی بعد میں اس کے درباریوں نے ہاں میں ہاں ملا دی۔