سورة الانعام - آیت 106
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ خود اس طریقہ پر چلتے رہیے جس کی وحی آپ کے رب تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس آئی ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور مشرکین کی طرف خیال نہ کیجئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا ہے کہ آپ حق کی پیروی کریں اور مشرکوں کو چھوڑ دیں۔ کیونکہ ان کی وجہ سے ہدایت کا طریقہ اور احکام نہیں بدلیں گے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔