سورة الانعام - آیت 102
ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب! اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تم اس کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کارساز ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے صفتِ رب کا ذکر کیا ہے وہ ہر چیز کا خالق۔ مالک رازق ہے اس کی ملکیت میں کوئی شریک نہیں، تدبیر اور تقدیر اسی کے اختیار میں ہے۔ جو صاحب اختیار ہے نظام زندگی دینے والا ہو، ہر کام بنانے والا ہے۔ نگران ہے اس لیے اُسی کی عبادت کرنی چاہیے۔