سورة المآئدہ - آیت 88
وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلَالًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنتُم بِهِ مُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے ذہنی طور پر انسان کو تیار کیا ہے کہ تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اللہ کا دیا ہوا ہے ان کو کھاؤ یہ آپکے لیے جائز ہے اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا پسند ہوا تو کھالیا، ناپسند ہوا تو چھوڑ دیا۔ (مسلم: ۲۰۶۴)