سورة المآئدہ - آیت 25

قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي ۖ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم سے یہ جواب سن کر سخت مایوس اور غمگین ہوگئے اور اللہ سے دعا کی کہ ایسی قوم سے تو میں اکیلا ہی بھلا ہوں اور میرا بھائی ہارون حاضر ہیں جیسے آپ حکم دیں۔ نافرمان قوم کے مقابلے میں اپنی بے بسی کا اظہار بھی کیا اور جرأت کا اعلان بھی۔