سورة النسآء - آیت 161

وَأَخْذِهِمُ الرِّبَا وَقَدْ نُهُوا عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور سود جس سے منع کئے گئے تھے اسے لینے کے باعث اور لوگوں کا مال ناحق مار کھانے کے باعث اور ان میں جو کفار ہیں ہم ان کے لئے المناک عذاب مہیا کر رکھا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہودی ہر دور میں اسلام دشمن رہے ہیں، آج بھی دنیا میں سب سے بڑی سود خور، حرام خور اور مالدار قوم یہودی ہے۔ لیکن اس مالداری کے باوجود یہود ہمیشہ پٹتے ہی رہتے ہیں اور کہیں امن کی زندگی بسر نہیں کرسکتے، یہ عذاب تو انھیں دنیا میں ملا اور آخرت میں ان کی نافرمانیوں اور بدعہدیوں کی سزا مل کے ہی رہے گی۔