سورة النسآء - آیت 156

وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے کفر کے باعث اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کے باعث (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہود کے دلوں پر اللہ نے جو بدبختی کی مہر لگائی تھی تو اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ انھوں نے حضرت مریم علیہ السلام پر بدکاری کی تہمت لگائی تھی کہ انھوں نے نعوذ باللہ یوسف نجار کے ساتھ زنا کیا تھا جس کے نتیجے میں حضرت عیسیٰ پیدا ہوئے بے شک یہ ان کا سراسر بہتان تھا۔